گریکو رومن ریسلنگ ورلڈ کپ فائنل، ایران و آذربائیجان آمنے سامنے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i413740-گریکو_رومن_ریسلنگ_ورلڈ_کپ_فائنل_ایران_و_آذربائیجان_آمنے_سامنے
گریکو رومن کشتی کے ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ ایران اور جمہوریہ آذرربائیجان کے درمیان ہوگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۱ Asia/Tehran
  • گریکو رومن ریسلنگ ورلڈ کپ فائنل، ایران و آذربائیجان آمنے سامنے

گریکو رومن کشتی کے ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ ایران اور جمہوریہ آذرربائیجان کے درمیان ہوگا۔

ارنا نیوز کے مطابق گریکو رومن کشتی کے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مقابلے ہفتے کے روز آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہوئے جس میں ایران نے ترکیہ اور قرقیزستان کو چھے چار اور آٹھ دو سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

دوسری جانب آذربائیجان کی ٹیم کا مقابلہ بھی دیگر ٹیموں سے ہوا جس کے  بعد آذربائیجان بھی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا اور اس طرح گریکو رومن ریسلنگ کے ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ایران اور آذربائیجان آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ فائنل مقابلہ آج اتوار کی شام ایران کے وقت کے مطابق چھے بجے ہوگا۔