ایران نے عالمی گریکو رومن کُشتی چیمپین شپ کا خطاب جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457700-ایران_نے_عالمی_گریکو_رومن_کُشتی_چیمپین_شپ_کا_خطاب_جیت_لیا
ایران نے امریکہ کے شہر لاس وگاس میں ہونے والے کُشتی کے مقابلوں میں 3 طلائی تمغے حاصل کرکے عالمی چیمپین شپ کا خطاب جیت لیا۔
(last modified 2026-10-15T11:50:30+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران نے عالمی گریکو رومن کُشتی چیمپین شپ کا خطاب جیت لیا

ایران نے امریکہ کے شہر لاس وگاس میں ہونے والے کُشتی کے مقابلوں میں 3 طلائی تمغے حاصل کرکے عالمی چیمپین شپ کا خطاب جیت لیا۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی 23 سال سے کم عمر کی قومی گریکو رومن کُشتی ٹیم نے 3 سونے کے اور 2 کانسی کے تمغے جیتے اور 119 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

ارنا کے مطابق، ایرانی قومی ٹیم کے لیے عرفان جارکانی نے 63 کلوگرام وزن میں، ابوالفضل محمودی نے 82 کلوگرام وزن میں اور یاسین یزدی نے 87 کلوگرام وزن میں سونے کے تمغے جیتے جبکہ 67 کلوگرام وزن میں محمد کمالی اور 97 کلوگرام وزن میں محمد ہادی سیدی نے ایک ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

عالمی گریکو رومن ریسلنگ انڈر 23 چیمپین شپ کے مقابلے 12 سے 14 اکتوبر امریکہ کے شہر لاس وگاس کی میزبانی میں منعقد ہوئے۔

قزاقستان اور روس کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel