Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے ٹھکانے پر روس اور شام کی فضائیہ کا مشترکہ حملہ

شام اور روس کی فضائیہ نے شام کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق، شام اور روس کی فضائیہ کے حملے میں شہر ادلب کے مغربی مضافات میں واقع تحریر الشام دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔ 
رپورٹ کے مطابق، حملے کے موقع پر تحریر الشام کے عناصر کو شہری چھاپہ مار جنگ کی ٹریننگ دی جا رہی تھی۔ شام اور روس کے فضائی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گرد عناصر کی تعداد کے بارے میں اب تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ 
واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینے سے تحریر الشام کے دہشت گردوں نے طے شدہ بفرزون میں اپنی تخریبی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے جسے لگام دینے کے لئے شام کی فوج متعدد بار ان عناصر کے ٹھکانوں کو گولہ باری کا نشانہ بنانے پر مجبور ہوئی ہے۔ 
یاد رہے کہ صوبہ ادلب، حلب، حماہ اور لاذقیہ کے بعض حصوں کو بفر زون میں شامل کردیا گیا ہے جسے ترک اور مغربی حمایت یافتہ تحریر الشام دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ قرار دیا جاتا ہے۔ 

ٹیگس