فلسطینی گروہوں کا میزائل کا کامیاب تجربہ
Nov ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
فلسطینی گروہوں نے غزہ میں ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے بحیرہ روم میں اپنے جدید ترین میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ انھوں نے یہ تجربہ کرکے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں اپنی مکمل آمادگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
دریں اثنا غاصب صیہونی حکومت کے کان ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت نے مستقبل میں کسی بھی طرح کی جنگ کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے غزہ میں ایک بہت باریک سیکورٹی بیلٹ قائم کی ہے جبکہ فلسطینی گروہوں نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج اور انتہا پسند صیہونیوں کے خلاف جوابی کارروائی کے لئے بڑی تعداد میں میزائل تیار کئے ہیں۔
صیہونی حکومت کے چینل کا کہنا ہے کہ فلسطین کی تحریک حماس نے تقریبا دس ہزار میزائل تیار کئے ہیں جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ نصف میزائل صرف اس علاقے میں نصب کئے گئے ہیں۔