May ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان سے پہلے بُنْیان مَّرْصُوص کے نام سے کس نےآپریشن کیا تھا؟

پاکستان سے پہلے بُنْیان مَّرْصُوص کے نام سے اسرائیل کے خلاف آپریشن کیا گیاتھا۔

سحر نیوز/ پاکستان: ہندوستان اور پاکستان کے مابین شدید کشیدگی اور حملوں کے بعد پاکستان کی فوج نے 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کیا ۔ جس میں ہندوستان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور پاکستان نے اسے بڑا کامیاب آپریشن قرار دیا تاہم ہندوستان نے کہا کہ پاکستان کے آپریشن کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

اس سے تقریبا 11 سال قبل فلسطین کی جہاد اسلامی کی عسکری ونگ سرایا القدس نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف 2014 میں 51 روزہ جنگ کو’آپریشن بُنْیان مَّرْصُوص‘ کا نام دیا تھا۔

اس آپریشن کا نام قرآن مجید کے سورہ صف کی آیت 4 سے لیا گیا ہے۔ ( إِنَّ ٱللَّهَ یُحِبُّ ٱلَّذِینَ یُقَٰاتِلُونَ فِی سَبِیلِهِۦ صَفًّا کَأَنَّهُم بُنْیان مَّرْصُوص۔)

ٹیگس