Nov ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • افغانستان: جِم اور عوامی پارکوں میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد

طالبان نے افغان خواتین کے جِم اور عوامی پارکوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ 

سحر نیوز/عالم اسلام: طالبان کی جانب سے رواں ہفتے خواتین سے متعلق اٹھائے گئے اقدام کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے جس میں انہوں نے خواتین کو جِم اور پارکوں میں داخلے سے یہ کتہتے ہوئے روک دیا ہے کہ ان مقامات پر حجاب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔

اس سے قبل طالبان کی عبوری حکومت میں محرم کے بغیر خواتین کے سفر کرنے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

طالبان انتظامیہ کی امر بالمعروف و نهی عن المنکر کی وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ عوامی اور تفریحی مقامات پر مرد اور خواتین کا اختلاط تھا، حجاب سے گریز کیا جا رہا تھا اسی لیے فی الحال یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 15 ماہ سے ہم نے متعدد پروگرام منعقد کیے اور خواتین کے لیے تفریحی مقامات پر جانے کے لیے دن بھی مخصوص کیے لیکن اسکے باوجود متعدد مقامات پر قوانین کی خلاف ورزی جاری رہی۔

واضح رہے کہ طالبان نے اگست 2021 میں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد عالمی سطجح پر کئے جانے والے وعدوں کے برخلاف لڑکیوں کی ہائی اسکول میں داخلے پر ت پابندی عائد کی اور عورتوں کو اکثر سرکاری دفاتر میں کام کرنے سے روک دیا۔

 

ٹیگس