Nov ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں پر فلسطین کی تحریک مزاحمت کا جوابی حملہ

فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے غرب اردن کے شمال میں واقع نابلس میں صیہونی فوجیوں پر جوابی حملہ کیا ہے۔

معا ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے صیہونی فوجیوں کی مدد و حمایت سے نابلس کے مشرق میں واقع حضرت یوسف ع کے مزار کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

مشرقی نابلس پر صیہونیوں کی جارحیت کے بعد فلسطینیوں اور جارح صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ نابلس بٹالین کا کہنا ہے کہ نابلس بٹالین کے جوانوں نے مشرقی نابلس میں صیہونی آبادکاروں کی جارحیت کے جواب میں غاصب صیہونیوں کو جوابی حملے کا نشانہ بنایا اور صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی

اسرائیل کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ غرب اردن کے مختلف علاقے خاصطور سے نابلس اور جنین فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنے ہوئے ہیں ۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اپنے شرمناک اور توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطین کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور یا پھر اس کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ جبکہ غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جاری وحشیانہ جرائم اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کے جواب میں ایک فطری ردعمل ہے۔ جبکہ فلسطینیوں کی ان کارروائیوں سے غاصب صیہونی حکام کافی گھبرائے ہوئے ہیں۔

ٹیگس