Nov ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • تحریک مزاحمت نے صیہونی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کردیا

غاصب صیہونی فوجیوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مغربی کنارے کے علاقے میں چھے فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: چھے فلسطینوں کی شہادت کے بعد نوتاسیس شدہ مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت نے صیہونی حکومت کی ناکہ بندی کرلی ہے اور ہمارے شہدا کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن اور اس کے حامی ہماری غیر متوقع کارروائیوں پر ہکا بکا رہ جائیں گے اور آنے والے ایام اسرائیل کے لیے اچھے نہیں ہوں گے۔

 عرین الاسود نامی گروپ نے فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل سے پوچھیں، کس نے کس کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیا اسرائیلی حکام بتا سکتے ہیں کہ اس کی پوسٹل سروس اور انٹرنیٹ شاپنگ مکمل طور پر کیوں بند ہوگئی ہے۔

عرین الاسود کے بیان میں آیا ہے کہ یہ ایک آزاد اور پاکیزہ تحریک مزاحمت ہے اور ہماری انگلیاں بندوق کی ٹرائیگر پر ہیں ۔ ہم نے صیہونی حکومت کا محاصرہ کرلیا ہے.

واضح رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی دہشتگردی کو لگام دینے کے مقصد سے فلسطینی نوجوانوں کے مسلحانہ اور شہادت پسندانہ اقدامات بھی تیز ہو گئے ہیں۔ 

 قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند ماہ کے دوران مغربی کنارے کےعلاقوں میں تحریک مزاحمت زور پکڑ گئی ہے اور صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان تواتر کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہی ہیں ۔

 اس صورتحال نے اسرائیل کے سیاسی اور فوجی حکام کو تشویش میں متبلا کردیا ہے اور ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ 

 

ٹیگس