فلسطین کی تحریک مزاحمت کا میزائل تجربہ
Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ کے ساحل پر اپنے جدید ترین قسم کے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ کے ساحل پر اپنے تین میزائل فائر کئے۔ فلسطین کے مختلف مزاحمتی گروہوں نے اپنی دفاعی توانائی بڑھانے اور آمادگی کا تحفظ کرنے کی خاطر غزہ کے سواحل پر اپنے مختلف میزائلوں کے تجربات کئے ہیں ۔
فلسطینی گروہوں نے سیف القدس جنگ میں اپنے جدید ترین میزائلوں کا استمعال کر کے صیہونی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔ فلسطینی گروہوں کی جانب سے یہ ہتھیار، دفاعی نوعیت کے ہیں جو صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور صیہونی جارحیت کے مقابلے میں مکمل آمادگی کے ساتھ جوابی اقدام عمل میں لانے کی غرض سے تیار کئے ہیں۔