Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran

2022 ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں جیت کے بعد مراکش کی قومی ٹیم نے فلسطینی پرچم بلند کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ مقابلوں کے فریم ورک میں مراکش کی فٹبال ٹیم نے کینیڈا کو 2-1 سے شکست دے کر 1986 کے ورلڈ کپ کے بعد اس اعزاز کو ایک بار پھر دہرایا۔

مراکش کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے فلسطینی پرچم لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس  فٹبال ورلڈ کپ میں متعدد موقعوں پر مختلف مقامات پر مسلمانوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے اس ملک کا پرچم لہرایا اور صیہونی حکومت کے جرم پر اپنی نفرت کا اظہار کیا۔

مراکش کے فٹ بال کھلاڑی جواد الیامیق نے فلسطینی پرچم تھام کر کیمروں کے سامنے لہرایا۔

گروپ ایف کا دوسرا اہم میچ مراکش اور کینیڈا کے درمیان الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کوارٹرفائنل کا مقابلہ مراکش نے جیت لیا۔ مراکش نے کھیل کے پہلے ہاف میں ہی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی اور میچ کے اختتام تک اس کا کامیاب دفاع کیا۔ 

میچ کے چوتھے منٹ میں مراکش کے حاکم زیئچ نے پہلا گول کیا، جس کے بعد 23 ویں منٹ میں یوسف این نیصری نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔

کینیڈا کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی برتری ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ مراکش کے سامنے بے بس نظر آئے تاہم 40 ویں منٹ میں نائیف آگئیرڈ نے گول کرکے ٹیم کو کچھ امید ضرور دلائی تھی۔

مقررہ وقت تک مقابلہ 1-2 گول کے ساتھ مراکش کی برتری پر قائم رہا اور میچ جیت کر مراکش کی ٹیم نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

مراکش نے نہ صرف ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی بلکہ گروپ میں سرفہرست ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا جہاں اس کے سب سے زیادہ 7 پوائنٹس ہیں۔ 

مراکش نے گروپ مقابلوں میں 2 میچوں میں فتح حاصل کی اور ایک میچ برابر رہا، جس کے بعد ان کے پوائنٹس کی تعداد 7 ہوگئی اور گروپ کی سرفہرست ٹیم بن گئی۔

قطر میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک گروپ اے سے نیدرلینڈز، سینیگال، گروپ بی سے انگلینڈ، امریکا، گروپ سی سے ارجنٹینا، پولینڈ، گروپ ڈی سے دفاعی چمپیئن فرانس، آسٹریلیا، گروپ جی برازیل اور گروپ ایچ سے پرتگال نے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ٹیگس