Dec ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • داعش نے عراق میں 5000 قدیمی اور تاریخی آثار کو مسمار کیا: عراق

عراق کی سیاحت، ثقافت اور نوادرات کے وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ داعش نے عراق میں 5000 قدیمی اور تاریخی مقامات کو مسمار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں منعقد ہونے والے عرب ممالک کے ثقافتی امور کے سربراہوں کے اجلاس میں عراق وزیر ثقافت، سیاحت نے بتایا کہ داعش نے 2014ء سے 2017ء کے درمیان 5000 تاریخی، ثقافتی اور قدیمی آثار کو تباہ کیا ہے۔

عراقی وزیر نے بتایا کہ دہشت گرد جن شہروں میں داخل ہوئے، وہ تاریخی اور ثقافت حوالے سے بہت اہمیت کے حامل تھے، اس کے علاوہ وہ سائنس، ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بھی آگے تھے، داعش نے ان تمام مقامات کو ملیا میٹ کر دیا جن میں 108 تاریخی مساجد، 15 مقبرے، 19 چرچ، 37 اسکول، 13 قدیمی بازار، 13 بازار، 431 قدیم عمارتیں اور متعدد عجائب گھر اور آثار قدیمہ شامل ہیں۔

عراقی وزیر سیاحت و ثقافت نے اس اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ وہ مقامات کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کریں۔

ٹیگس