Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • طالبان حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے طالبان انتظامیہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور خواتین کے حقوق کی پاسداری پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں طالبان انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ ایسے تمام پابندیاں فوری طور پر اٹھالی جائیں جن سے افغان شہریوں کے حقوق پر آنچ رہی ہے۔ 
بیان میں طالبان حکومت سے، افغان شہریوں اور خاص سے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے زیادہ سے زیادہ تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔
دوسری جانب طالبان حکومت کے نائـب ترجمان نے اقوام متحدہ کے بیان کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ 
اقوام متحدہ کے بیان ردعمل ظاہرکرتے ہوئے طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت تمام افغان شہریوں کے حقوق دینے کی پابند ہے۔

ٹیگس