Dec ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • جنوبی جنین میں فلسطینی مقاومت کا صیہونی فوجی چھاؤنی پر حملہ

جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی جنین میں واقع صیہونی فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کےمطابق جہاد اسلامی کے فوجی ونگ القدس برگیڈ نے جنوبی جنین میں غاصب صیہونی فوج کی چھاؤنی پر حملہ کیا ہے اس کے علاوہ الجلمہ میں صیہونی غاصب فوج کی چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کی خبر ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے جیوس شہر کے مشرق میں واقع قلقیلیہ میں حملہ کر دیا جس کے جواب میں یہ جوابی کاروائی انجام دی گئی۔

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی غاصب فوج کے متعدد جرائم کے جواب میں فلسطینی مقاومتی گروہوں کی کاروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے یہاں تک کہ غاصب فوج کے افسران اور صیہونی سیاستدان سیکیورٹی اداروں کی ناکامی اور نااہلی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے غاصب صیہونی فوج کوصرف مقبوضہ علاقوں کے جنوب اور غزہ میں فلسطینی مقاومتی کاروائیوں کا سامنا تھا لیکن اب مشرقی کنارہ بھی فلسطینی مجاہدوں کےلئے غاصب بزدل فوجیوں کے شکار کی جگہ میں بدل گیا ہے۔

ٹیگس