فلسطینیوں نے انوکھے اسرائیلی اسلحے کی رونمائی کر دی+ تصاویر+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i415613-فلسطینیوں_نے_انوکھے_اسرائیلی_اسلحے_کی_رونمائی_کر_دی_تصاویر_ویڈیو
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنطیم حماس نے جنگ میں حاصل ایک مال غنیمت کی رونمائی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنطیم حماس نے جنگ میں حاصل ایک مال غنیمت کی رونمائی کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے اس تحریک کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر صیہونی فوج سے چھینے گئے ہتھیاروں میں سے ایک کی رونمائی کرکے صیہونیوں کو حیران و پریشان کردیا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ کی "شیڈو" یونٹ نے حماس کی تشکیل کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پرانے ہتھیار کی نقاب کشائی کرکے صیہونی حکومت کو حیران کردیا۔

کتائب القسام کی شیڈو یونٹ کے ایک کمانڈر نے جن کے پاس ایک صیہونی افسر سے چھینا گیا ہتھیار تھا، کہا کہ اگست 2014 کے پہلے دن، صہیونی افسر ہدار گولڈن سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ یہ بندوق 4842582351 نمبر والی ہے اور صیہونی حکومت کے فوجی سے چھینی گئی ہے۔