صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i415642-صیہونی_فوجیوں_کی_جارحیت_میں_درجنوں_فلسطینی_زخمی
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کو جارحیت کا نشانہ بنا کر درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کو جارحیت کا نشانہ بنا کر درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے شمال میں العروب کیمپ کو جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں فلسطینیون سے ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے رہائشی مکانات پر حملہ کیا، صوتی دھماکے کئے اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوجیوں نے اسی طرح کریات اربع سے ایک فلسطینی کو بلا سبب گرفتار کرلیا۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے قلقیلیہ کے شمال مشرق میں واقع جیوس نامی علاقے پر بھی حملہ کیا اور اس علاقے سے بھی ایک فلسطینی کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب فلسطینیوں نے صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں نابلس کے جنوب میں حوارہ نامی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی فوجی گاڑی پر پتھراؤ کیا۔