Dec ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • ترکیہ کے علاقے دیاربکر میں دھماکہ، 8 پولیس اہلکار زخمی (ویڈیو)

ترکیہ کے جنوبی علاقے دیاربکر میں ایک گاڑی میں فٹ کئے گئے بم میں دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکیہ کے جنوبی علاقے دیاربکر میں ہونے والے بم دھماکے میں 8 پولیس والے زخمی ہوگئے۔ یہ بم ایک گاڑی میں چھپایا گیا تھا۔

ترکیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق بم ایک گاڑی میں فٹ کیا گیا تھا اور اینٹی رائٹس پولیس کی گاڑی کے وہاں سے گزرتے وقت دھماکہ ہوگیا جو دیاربکر سے فادین جا رہی تھی۔ دیاربکر کے گورنر نے اسے ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی اطلاع دی ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ٹیگس