Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • قامشلی کے مضافاتی علاقے میں امریکی فوجیوں کے مقابلے میں شامی فوج کی مزاحمت

شامی ذرائع کے مطابق شام کے شمال مغرب میں شامی فوجیوں نے امریکی فوجیوں کے مقابلے میں مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے قامشلی کے مضافاتی علاقے تل الذہب میں امریکی فوجی قافلے کا راستہ روک دیا اور اس فوجی قافلے کو علاقے سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ پانچ گاڑیوں پر مشتمل تھا جسے شامی فوج نے قامشلی کے مضافاتی علاقے میں واقع چیک پوسٹ پر روک دیا اور واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
شامی شہروں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے اعلان کے باوجود امریکہ کی حمایت سے بعض علاقوں میں داعشی عناصر روپوش ہیں اور اس ملک کے بعض علاقوں سے داعشی عناصر اور اس دہشت گرد گروہ کے ہتھیاروں کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔
شام کے علاقوں میں امریکی فوجی غیر قانونی طریقے سے موجود رہتے ہوئے اس ملک کا تیل چوری کر رہے ہیں جبکہ یہ فوجی شام میں دہشت گردوں کی بھرپور حمایت بھی کر رہے ہیں ان دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

ٹیگس