کیا ترکی نے ڈرون لڑاکا طیارہ بنا لیا؟
ترکی نے ڈرون لڑاکا طیارہ بنانے کی کوشش کا دعویٰ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ترکی کا دعویٰ ہے کہ وہ بغیر پائلٹ کے الٹراسونک فائٹر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ترکی کے ڈرونز بشمول بیرقدار بنانے والی کمپنی "بایکار" کے سی ای او نے کہا کہ یہ کمپنی الٹراسونک ڈرون لڑاکا طیارہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
"ڈیلی صباح" اخبار کے مطابق "سلچوق بیرقدار" نے ایک خطاب میں بغیر پائلٹ کے اس لڑاکا طیارے کی خصوصیات کے بارے میں کہا کہ یہ جیٹ جنگی طیاروں سے لڑنے کے قابل ہو گا، اس کے علاوہ اس کی پرواز کا وقت جدید ترین آکینجی ڈرون کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہو گا۔
یہ ڈرون لڑاکا طیارہ اسٹریٹجک حملے، قریبی فضائی مدد، میزائل حملے اور دشمن کے فضائی دفاع کو تباہ کرنے جیسے بہت سے فوجی مشن انجام دینے کی توانائی رکھتا ہے۔
ترکی اپنے بیرقدار ڈرون کی کامیابی کا دعویٰ کرتا ہے جب کہ یوکرین کی دفاعی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ "سرگئی پاشینسکی" نے اعتراف کیا کہ ترکی کے بنائے ہوئے بیرقدار ڈرون جنہیں مغربی میڈیا جنگ یوکرین میں گیم چینجر قرار دیتا ہے، فضائی دفاعی نظام کے لیے انتہائی خطرے سے دوچار ہے۔
یوکرین کے اہلکار نے مزید وضاحت کی کہ یہ ڈرون خود کفیل ہتھیار نہیں ہے اور یہ خود سے کام نہیں کر سکتا کیونکہ اسے فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر مار گرایا ہے اور اس کی کوئی جنگی تاثیر نہیں ہے۔