Jan ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر تحریک مزاحمت کے جوابی حملے

فلسطین کی تحریک استقامت کے بہادر نو جوانون نے غرب اردن میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عرین الاسود مزاحمتی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک استقامت کے دلیر جوانوں نے غرب اردن میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں نابلس کے جنوب میں واقع صیہونی حکومت کی حوارہ فوجی چھاؤنی اور عورتا فوجی چیک پوسٹ کو اپنے جوابی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے نابلس کے جنوب میں واقع ہاربرخا صیہونی بستی میں صیہونی حکوت کی ایک فوجی چیک پوسٹ کو اپنے دفاعی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینیوں نے اسی طرح جنین کے مغرب میں الجلمہ صیہونی بستی میں فوجی چیک پوسٹ پر بم سے حملہ کیا۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع جبل الکبر میں فلسطینی جوانوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے، صیہونی فوج اور مسلح صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے بڑھتی جارحیت اور فلسطینی خواتین اور بچوں کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں، اپنی جوابی اور انتقامی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جس کے نتیجے میں غاصب صیہونی حکومت سے جنگ میں طاقت کا توازن اب تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔
غرب اردن میں فلسطینیوں کی تحریک استقامت کے  جیالے اپنی جان فشانی اور موثر و جراتمندانہ منہ توڑ جوابی کاروائیاں انجام دے کر غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے خوف و ہراس اور ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
مقبوضہ علاقوں اور خاص طور سے غرب اردن کے مختلف علاقوں کی صورت حال نہایت کشیدہ بنی ہوئی ہے اور فلسطینی مجاہدین ہر طریقے سے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
  

ٹیگس