Jan ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کی عالمی اداروں سے اپیل

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ عالمی ادارے صیہونی حکومت کے خلاف اپنے بیانات پر عمل درآمد کریں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ بنیاد پرست اسرائیلی کابینہ اور انتہا پسند صیہونی گروہوں کے ہتک آمیز اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔ 
محمود عباس نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بنیاد پرست صہیونی کابینہ کا ایجنڈا الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے منافی ہے۔ 
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی آبائی سرزمین، ثقافتی ورثے اور اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات بشمول مسجدالاقصی، قیامت اور العہد کےگرجا گھروں اور حضرت ابراہیم کے روضے کا دفاع کرتی رہے گی۔ 
اس سے پہلے مصر اور اقوام متحدہ نے صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی میں بن گوئر کے کسی بھی غیر قانونی اقدام کی بابت سخت خبردار کا تھا۔

حماس نے مصر اور اقوام متحدہ کے نام اپنے پیغام میں یہ بھی اعلان کیا کہ بین گوئر کی ہتک آمیز اقدامات پر فلسطینیوں کے غم و غصے کی آگ شدت بھی اختیار کرسکتی ہے۔ 

ٹیگس