Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • اسلامی تعاون تنظیم کے بیان کا خیرمقدم

فلسطین کی تحریک حماس نے مسجد الاقصی اور بیت المقدس کی حفاظت اور فلسطینی عوام کی تقویت کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے مقبوضہ علاقوں خاصطور سے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت و بے حرمتی اور مقبوضہ فلسطین کی اندرونی سلامتی کے انتہا پسند صیہونی وزیر بن گویر کے جارحانہ اقدامات کے بعد جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا ایک ہنگامی اجلاس تشکیل پایا ۔ اس اجلاس میں مقبوضہ علاقوں خاصطور سے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی موجودہ کشیدہ صورت حال کا ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت کو قرار دیا گیا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس بارے میں کہا ہے کہ تحریک حماس، اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے بیان کا خیرمقدم کرتی ہے ۔

تحریک حماس کے ترجمان نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں خاصطور سے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی بند کرانے کا مطالبہ کیا اور اس سلسلے میں اسلامی ملکوں کے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر تاکید کی۔

ٹیگس