غاصب صیہونیوں کا ختم ہوتا سکون، ایک ہفتے میں 207 مزاحمتی آپریشن
-
فائل فوٹو
فلسطین کی مزاحمتی فورسز نے غاصب صیہونیوں کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے میں 207 مختلف آپریشن انجام دئیے ہیں جو مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں کئے گئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی شہاب نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مزاحمت کے غاصب صیہونیوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی آئی ہے اور فلسطینی مجاہدوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صیہونیوں کے خلاف 207 آپریشن انجام دئیے ہیں۔
فلسطین کے معطی مرکز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ میں 5 فلسطینی شہید اور ایک صیہونی زخمی ہوا ہے۔
اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونیوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کی، ان کی چیک پوسٹوں پر بارودی مواد پھینکے اور ان کی بکتربند گاڑیوں پر حملے کئے۔
یاد رہے کہ ان دنوں میں فلسطین اور خصوصاً مغربی کنارے کے حالات بہت کشیدہ ہیں اور فلسطینی مجاہدین ہر ممکن شکل میں مستقل بنیادوں پر ہونے والے بے شمار صیہونی جرائم کا جواب دینے پر کمر بستہ ہو گئے ہیں۔