Jan ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • الجزائر، افریقی نیشنز فٹبال کپ کے افتتاحی پروگرام میں فلسطین کی حمایت میں نعرے

افریقی نیشنز فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر، الجزائر کا نیلسن منڈیلا اسٹیڈیم فلسطین کی آزادی کے نعروں سےگونج اٹھا۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، افریقی نیشنز فٹبال کپ، چان کا سلسلہ الجزائر کے دارالحکومت میں شروع ہوا جہاں بڑی تعداد میں فٹبال کے شائقین اکٹھا ہوئے تھے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کی تحریک آزادی کے رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے زیوو لیو لیلے منڈیلا بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

الجزائر اور براعظم افریقہ کے دیگر ملکوں سے آئے شائقین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیئے۔ یہ سلسلہ پورے افتتاحی پروگرام کے دوران جاری رہا۔ 
الجزائر کے صدر عبدالمجید التبون نے بھی افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا اور نیلسن منڈیلا کی خدمات اور سامراج کے سامنے ان کی استقامت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
قابل ذکر ہے کہ عبدالمجید تبون، کھل کر فلسطین کی آزادی اور صیہونیوں کے قبضے کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔ 
یاد رہے کہ افریقی نیشنز فٹبال کپ، چان کا سلسلہ تیرہ جنوری سے چار فروری تک جاری رہے گا۔ 

ٹیگس