Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شام اردن سرحدی علاقے میں شامی فوجی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے ایک آپریشن کے دوران دہشتگرد ٹولے داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا، اس کے ہمراہ دو دیگر دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی خبر ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسپتنک نیوز کے مطابق شام کے علاقے درعا میں المزیریب کے شمالی محلے میں شامی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں م ع الشاغوری نامی داعشی سرغنہ مارا گیا جو ابو عمر الشاغوری کے لقب سے معروف تھا۔ یہ دہشت گرد درعا صوبے میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں مطلوب تھا۔

رپور ٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس دہشت گرد کے ہمراہ اس کے دو ساتھ دہشت گرد احمد خالد المصری اور محسن زیتاوی بھی مارے گئے جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ملا جس کو شامی فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

یاد رہے کہ درعا شام کا شمال مغربی علاقہ ہے جو اردن کی سرحد سے صرف تین کلومیٹر دور ہے۔

ٹیگس