اکانومسٹ نے اردوغان کو سلطان قرار دیا: انقرہ کا شدید ردعمل
برطانونی میگزین اکانومسٹ نے اپنے سرورق پر صدر اردوغان کو "سلطان" قرار دیا جس پر انقرہ کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ترک صدارتی مواصلاتی مرکز کے سربراہ نے ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کے بارے میں "اکانومسٹ" میگزین کے سرورق پر شائع تصویر اور سرخی پر سخت تنقید کی ہے اور اسے "گستاخانہ پروپیگنڈہ" قرار دیا ہے۔
ترکی کے صدارتی مواصلاتی مرکز کے سربراہ "فخر الدین آلتن" نے اس ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کے بارے میں "اکانومسٹ" میگزین کے سرورق کے ڈیزائن پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
"آناتولی" خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آلتن نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ نازیبا الفاظ، غلط معلومات اور ڈھٹائی کے ساتھ پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی مرضی سے ترک جمہوریت کے خاتمے کا اعلان کر رہے ہیں۔
وہ مزید لکھا کہ اس میگزین نے ایک بار پھر اپنی فکری جہالت اور تکراری دعوؤں کی بنیاد پر ترکی کی اپنی تصویر پیش کرتے ہوئے جان بوجھ کر یہ کہا کہ انہوں نے دوبارہ شروع کر دیا ۔
آلتن نے مزید کہا کہ شاید وہ اپنے نام نہاد میگزین کو انتہائی پست سرخیاں اور اشتعال انگیز تصاویر کے ذریعے زیادہ شائع اور فروخت کرنے کے درپے ہیں لیکن ہم قارئین کو یاد دلانا چاہتے کہ یہ سستے اشتہارات اور غلط معلومات پر مبنی جعلی صحافت ہے۔
ترک صدارتی کمیونیکیشن سینٹر کے سربراہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ترک عوام نے بارہا جمہوریت، مساوات اور آزادی کے لیے اپنی وابستگی ظاہر کی ہے، کہا کہ ترک سیاسی نظام کو کئی آفات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں 15 جولائی 2016 کو ہونے والی ناکام بغاوت بھی شامل ہے جس کے دوران لوگوں نے سڑک پر اپنا خون بہایا اور جمہوریت کو بچانے کے لیے قربانیاں دیں ۔