خاتم الانبیا ہیڈکواٹر: آئندہ دنوں میں ایران کے حملے زیادہ شدید اور وسیع تر ہوں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیا فوجی ہیڈکواٹر نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں دشمنوں کے ٹھکانوں اور اڈوں پر ایران کے حملے وسیع تر اور زیادہ شدید ہوں گے
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈ کواٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے ایک پیغام جاری کرکے آپریشن وعدہ صادق 4 کے چھٹے دن دشمنوں کو پہنچائے جانے والے سنگین نقصانات بیان کئے۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دشمنوں کے ٹھکانوں اور اڈوں پر متعدد حملے کئے گئے۔
خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی فوج کی فضائیہ اور بحریہ نے بارود سے بھرے ڈرون طیاروں سے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے رامات ڈیوڈ فضائی اڈے اور میرون رڈار سائٹ پر کامیاب حملے کئے۔
انھوں نے بتایا کہ اسی طرح کویت میں امریکی فوج کے العدیری کیمپ پر بھی ڈرون طیاروں سے کامیاب حملے کئے گئے۔
خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے ترجمان نے بتایا کہ عراق کے کردستان ریجن میں بھی امریکی دہشت گرد فوج کو نشانہ بنایا گیا اور اربیل میں اس کے اڈے پر کامیاب ڈرون حملے کئے گئے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ آئندہ دنوں میں غاصب صیہونی حکومت اور امریکا کی دہشت گرد فوج کے ٹھکانوں، اڈوں اور مراکز پر ایران کے حملے زیادہ شدید اور وسیع تر ہوجائيں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel