Jan ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ اور یورپی ٹرائیکا بحران شام کو طول دینا چاہتے ہیں: شامی وزارت خارجہ

شام کی وزارت خارجہ نے چار یورپی ملکوں کے مشترکہ بیان کو اپنے اقتدار اعلی کے منافی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ُسحرنیوز/عالم اسلام: دمشق میں شام کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں تعنیات امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے مندوبین کی جانب سے جاری شده بیان، بحران کو طول دینے کی مذموم کوششوں کا حصہ ہے۔ 
بیان میں آیا ہے کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ان ملکوں نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس ترپن کبھی توجہ نہیں دی اور شام عوام کے خلاف طرح طرح کی پابندیاں عائد کرنے انہیں مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔
بیان کے مطابق امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ ان ملکوں کی جانب سے دہشت گردی حمایت کا اعادہ ہے۔ یہ ممالک نہیں چاہتے کہ شام میں انسانی صورتحال بہتر ہو اور عام شہریوں کو بنیادی سہولتیں میسر آئیں۔ 
شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ اگر مذکورہ ملکوں کو شام میں انسانیت کا درد ہے تو انہیں شامی عوام کے خلاف عائد یک طرفہ، غیر انسانی اور غیر اخلاقی پابندیاں فوری طور پر ختم کردینے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس