Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

اس دھماکے میں 15 شامی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: سانا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ داخلی سیکورٹی فورسز کو اس وقت دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے مشن کو انجام دے رہے تھے اور دمشق واپس جاتے ہوئے سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئے۔ اس دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

شام کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے: بم پھٹنے کے فوراً بعد پولیس کا گشتی دستہ دھماکے کی جگہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو امداد پہنچانے کا کام شروع کر دیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش کی کارروائی شروع کردی گئی۔

حالیہ دنوں میں شامی فوج اور سیکورٹی فورسز نے درعا شہر کے ایک محلے اور داعش کے ایک رہنما کے دربے سے اسلحے اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے اور ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس گودام میں بڑی مقدار میں مختلف سائز اور وزن کے بم اور انواقع و اقسام کے دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

درعا صوبہ کو شامی فوج نے اگست 2017 کے اوائل میں داعش اور دیگر دہشت گردوں کی شکست کے بعد آزاد کرایا تھا لیکن دہشت گرد گروہوں کے غیر فعال سیل اب بھی اس صوبے میں سرگرم ہیں اور بعض اوقات دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔

ٹیگس