اسلام ایک سیاسی دین ہے! (ویڈیو)
Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
قائد انقلاب اسلامی نے بانی انقلاب اسلامی کی خصوصیات پر گفتگو کرتے ہوئے دین سے سیاست کی جدائی کے غلط تصور پر خط بطلان کھیچنے اور دین و سیاست کے اٹوٹ بندھن کو باور کرانے کو انکی بارز خصوصیات قرار دیا، آپ فرماتے ہیں: (انقلاب اسلامی سے قبل) جن افراد کا دین سے کوئی سروکار نہیں تھا وہ تو اپنی جگہ، حتی دیندار لوگ، یہاں تک کہ بعض علمائے دین بھی یہ نہیں مانتے تھے کہ اسلام، سیاسی امور میں مداخلت کر سکتا ہے، حالانکہ ابتدا سے اسلام کا ظہور ہی سیاسی عزائم کے ساتھ ہوا تھا!