Jun ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • مناسک حج مسلمانوں کے لئے قوت قلب اوردشمن کے لئے خوف و ہراس کا سبب ہیں: رہبرانقلاب اسلامی

حجاج کرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کےاہم اقتباسات جاری کردیئے گئے۔

سحر نیوز/ ایران: رہبرانقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق آپ نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہےکہ حج کے عظیم اجتماع اوراس کے پیچیدہ مناسک کوجب بھی تدبر کی نظر سے دیکھاجائے تو وہ مسلمانوں کے لئے قوت قلب اوراطمینان کا سرچشمہ ہيں اور دشمن اور بدخواہ عناصر کے لئے خوف و ہراس اور ہیبت کا سبب ہیں۔

آپ کے پیغام میں آیا ہےکہ حج ادا کرنے والے بھائیوں اور بہنوں، اس وقت آپ دین اسلام کے پرفروغ حقائق و تعلیمات کی مشق کے میدان میں ہیں - اپنی سوچ اور اپنے عمل کو اس کے قریب سے قریب تر کیجئے اور ان اعلی مفاہیم سے آمیختہ اور از سر نو حاصل ہونے والےتشخص اور پہچان کے ساتھ گھر لوٹیئے، یہی آپ کے سفر حج کی گرانقدر اور حقیقی سوغات ہے-

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ایک اور حصے میں کہا گيا ہے کہ اس سال کا اعلان برائت ، حج کے موسم اور میقات سے آگے بڑھ کر پوری دنیا کے تمام مسلمانوں اور شہروں میں جاری رہنا چاہئے اور حاجیوں سے آگے بڑھتے ہوئے ہر ایک شخص کی جانب سے انجام پانا چاہئے-

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام حج کا مکمل متن کل میدان عرفات میں پڑھ کر سنایا جائے گا- جس کی تفصیلات ہم کل پیش کریں گے۔

ٹیگس