Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی فوڈ فیکٹری میں آگ لگ گئی

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں فوڈ فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کی خبر ملی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی خبر رساں ادارے شہاب کے مطابق یہ آگ صوبہ حیفہ سے پچاس کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع قصبے کفر قرہ میں، کھانے کی ایک فیکٹری میں لگی ۔ آگ لگنے کی وجوہات اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

گزشتہ نومبر کے مہینے میں بھی صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین میں دیمونا ایٹمی بجلی گھر کے مشرق میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی خبر دی تھی ۔

حالیہ مہینوں میں اسرائیل کی آئل ریفائنریوں، پیٹرو کیمیکل انڈسٹریوں، فوجی مراکز اور بس ٹرمینلوں میں آگ لگنے اور سائبر حملوں کے، درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں ۔ 

ٹیگس