جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما شیخ خضرعدنان گرفتار
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اپنے جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رہنما شیخ خضر عدنان کو گرفتار کرلیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمال میں جنین پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جن میں جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رہنما شیخ خضر عدنان بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے گھر گھر تلاشی بھی لی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایک صیہونی سیکیورٹی عہدیدار نے غرب اردن میں تحریک مزاحمت کی بڑھتی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ایک اور انتفاضہ شروع ہونے پر سخت خبردار کیا ہے اور تاکید کی ہے کہ اس جانب متوجہ رہنے کی ضرورت ہے کہ نئی انتفاضہ پہلے سے زیادہ سخت اور خطرناک ثابت ہو گی۔