Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

ترکیہ اور شام میں حالیہ خوفناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عنقرہ اور دمشق میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ترکیہ کے محکمہ ایمرجنسی کے مطابق زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد چھے ہزار تین سو سے تجاوز کرچکی ہے۔
ادھر المیادین ٹیلی ویژن نے حلب میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام میں زلزلے سے چار ہزار زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
درایں اثنا اقوام متحدہ کے ادارے آنروا نے کہا ہے کہ شام میں آنے والے زلزلے سے ستاون ہزار فلسطینی پناہ گزین بھی متاثر ہوئے ہیں۔
آنروا کی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تامارا الرفاعی نے شام میں زلزلے سے متاثر ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ستائیس ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تقریبا باسٹھ ہزار فلسطینی پناہ گزین شمالی شام میں واقع چار پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔ 

ٹیگس