Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • کرین حادثے کا سعودی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، دیت کی ادائگی فیصلے میں شامل نہیں

سعودی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بن لادن گروپ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور اس پر 20 میلین سعودی ریال کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سعودی عدالت نے 2015 میں مسجد الحرام کے صحن میں ہونے والے کرین حادثے کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں 11 ایرانیوں کے ہمراہ مختلف ممالک کے 111 حجاج جاں بحق جب کہ 238 حاجی زخمی ہو گئے تھے۔

سعودی حکومت نے طوفانی ہواؤں کو اس حادثے کی وجہ بتا کر جان چھڑانے کی کوشش کی تھی۔ سعودی عرب کے اخبار عکاظ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عدالت نے اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرتے ہوئے بن لادن کمپنی کو غفلت اور حفاظتی قوانین کی پابندی نہ کرنے پر 20 میلین سعودی ریال کا جرمانہ عائد کیا ہے جب کہ اس فیصلے میں شہید ہونے والے حجاج کی دیت ادا کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین افراد کو غفلت اور احتیاطی امور کی پابندی نہ کرنے پر 6 ماہ قید اور 30 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ اور چار دوسرے افراد پر تین ماہ قید اور پندرہ ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ٹیگس