خلیج فارس میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ
Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
خلیج فارس کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عبرانی زبان کے چینل کن کے مطابق کیمپو اسکوائر نامی ایک اسرائیلی تجارتی بحری جہاز کو خلیج فارس میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ تجارتی بحری جہاز ارب پتی صیہونی تاجر ایال عوفر کی کمپنی زودیاک کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔
کچھ عرصہ پہلے متحدہ عرب امارات کے ساحلوں کے قریب، ایک صیہونی بحری جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔