تیونس کا سوال، شام سے تعلقات نہ رکھنے کی کوئی وجہ نہیں
تیونس کے صدرکا کہنا ہے کہ شام کے ساتھ تعلقات نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تیونس کے صدر نے کہا کہ شام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر تعلقات قائم نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
تیونس کے صدر قیس سعید نے کہا کہ شام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر باضابطہ تعلقات قائم کرنا ضروری اور لازمی ہے۔
القدس العربی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار سے خطاب میں کہا کہ شام اور تیونس کے لیے سفیروں کا تبادلہ نہ کرنے کا کوئی عذر نہیں ہے۔
تیونس کے صدر نے مزید کہا کہ شام کی حکمران حکومت کا مسئلہ اس ملک کے عوام سے متعلق ہے اور ہم صرف شامی حکومت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور شامی عوام کی خواہشات اور انتخاب میں مداخلت نہیں کرتے ہیں۔
قیس سعید کے مطابق کچھ ممالک 20ویں صدی کے آغاز سے شام کی تقسیم کا خواہاں رہے ہیں اور تیونس اس مسئلے کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔
تیونسی صدر کا دمشق کی حکومت کے ساتھ باضابطہ تعلقات کی ضرورت پر زور ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد اور تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار نے گزشتہ ہفتے ٹیلی فون پر بات چیت میں تعلقات کو سابقہ راستے پر لوٹانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے دمشق اور تیونس کے درمیان سفیروں کے تبادلے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی تھی۔