Mar ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصیٰ کی حفاظت کیلئے فلسطینی نوجوان میدان میں

فلسطینی نوجوان صیہونی حکومت کی جانب سے سخت سیکورٹی تدابیر اختیار کئے جانے کے باوجود مسجد الاقصیٰ کے مختلف حصوں میں اپنی بھرپور موجودگی درج کر رہے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: مسجد الاقصیٰ کے اطراف میں سخت صیہونی سیکورٹی کے باوجود فلسطینی جوان مسجد اقصیٰ کے مختلف صحنوں اور اطرافی علاقوں میں وسیع پیمانے پر موجود ہیں اور ان میں صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا پورا جذبہ بھی نظر آ رہا ہے۔

فلسطینی علاقوں پرغاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مختلف گروہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا براہ راست جواب دیا جائے گا اور جوابی اقدام کرنے سے کوئی گریز نہیں کیا جائے گا۔

چنانچہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کے باوجود فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی استقامت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ آئندہ دنوں میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مزید تیز ہو جائے گا۔

فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت جن جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے وہ نسل پرستی کا واضح ثبوت ہے جبکہ بین الاقوامی کنونشن کی شقوں میں نسل پرستی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ٹیگس