ایران و سعودی تعلقات کی برقراری کے ساتھ ہی سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو ویزا نہیں دیا
سعودی عرب نے اس ملک کا سفر کرنے والے اسرائیلی وفد کو ویزا جاری نہیں کیا ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اقوام متحدہ کی جانب سے سیاحت کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس میں شرکت کرنے کیلئے اسرائیلی وفد کو ویزے کی ضرورت تھی تاہم ریاض نے صہیونیوں کو اس تقریب میں شرکت کرنے کیلئے ویزا جاری نہیں کیا۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی سیاحتی تنظیم (World Tourism Organization) کے اس ادارے نے کفر کاما کو اس سال کی سیاحت کے لیے 32 مثالی علاقوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا تھا ۔
سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو ایسے میں ویزا نہیں دیا کہ جب چند روز قبل ایران اور سعودی عرب کے تعلقات برقرار ہوئے اور سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات کی برقراری کیلئے کی جانے والی کوششوں کے باوجود اسرائیلی وفد کو ویزا نہ دیئے جانے کے ریاض کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ اتنی جلدی ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات میں بہتری کی بات ممکن نہیں۔