ایران سعودی عرب تعلقات خوش آئند؛ پاکستان کے سابق سینیٹر مشاہد حسین سید
Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
پاکستان کے سینئر سیاستداں اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے سعودی وزیردفاع کے دورہ تہران اور رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران ریاض کے درمیان نزدیکی علاقے کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے اس سینئر سیاستداں نے شاہ سلمان کے پیغام کے حامل سعودی وزیردفاع کے دورہ تہران کو علاقے اور مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے نہایت اہم قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان، رہبر انقلاب اسلامی کے نام شاہ سلمان کا پیغام لے کر گزشتہ جمعرات کو تہران پہنچے تھے۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔