Mar ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • صیہونی اہداف پر فلسطینی مجاہدین کے حملے جاری

فلسطینی مجاہدین نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی اہداف پر حملے کیے ہیں اور صیہونی فوج کی جارحیت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

نیوز ایجنسی شہاب کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران غرب اردن کے مختلف علاقوں میں کم از کم سولہ صیہونی مخالف حملے کیے ہیں۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ 
کہا جارہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے قلقیلیہ، بیت المقدس، جنین، بیت اللحم، رام اللہ، نابلس اور طولکرم میں صیہونی اہداف پر حملے کرنے کے ساتھ ساتھ صیہونی فوج کی جارحیت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
اس دوران ایک راکٹ فائر کیے جانے کے بعد غزہ سے ملحقہ صیہونی بستیوں میں کافی دیر تک خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
فلسطینی مرکز شماریات کے مطابق پچھلے ماہ کے دوران غرب اردن اور بیت المقدس میں ایک ہزار سات سو ستتر صیہونی مخالف کارروائیاں انجام دی گئی ہیں جن میں کئی صہیونی فوجی اور انتہا پسند صیہونی ہلاک اور چوبیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ انتہا پسند صیہونیوں کے ایک گروپ نے جنوبی الخلیل کے فلسطینی آبادی والے گاؤں مسافر یطا پر حملہ کردیا ہے۔ 
صہیونی انتہا پسندوں نے گزشتہ ہفتے بھی اس علاقے پر حملہ کرکے فلسطین   کی زرعی اراضی کو تباہ اور زیتوں کے درختوں میں آگ لگا دی تھی۔ 
فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق پچھلے ستر برس سے صیہونی حکومت کے ذریعے پامال کیے جا رہے ہیں اور اس دوران صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں نے لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ 
سرزمین فلسطین اور خاص طور سے مغربی کنارے کی صورتحال ان دنوں دھماکہ خیز ہوگئی ہے اور فلسطینی مجاہدین صیہونی جارحیت اور حملوں کا ہر ممکن طریقے سے جواب دے رہے ہیں۔ 
اس صورتحال نے صیہونی حکام کی نیندیں حرام اور جعلی صیہونی ریاست کو داخلی سیاسی اور سیکورٹی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ 
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا چند سال پہلے کا بیان سچ ثابت ہورہا ہے کہ ، اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔ 

ٹیگس