Mar ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونی ریاست کا حلب میں فضائی حملہ

غاصب صیہونی ریاست کے جنگی طیاروں نے شام کے علاقوں حلب کو میزائلوں سے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے حلب اور النیرب کے ہوائی اڈوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام وزارت دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے حلب کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کے علاوہ النیرب کے فوجی ائیرپورٹ کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی ریاست مسلسل شام کے سویلن اور فوجی اڈوں پر حملے انجام دیتی رہی ہے، گزشتہ ماہ دمشق میں کئے گئے حملے میں 15 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس