Mar ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • غاصب دشمن سے تصادم کا وقت قریب ہے:عرین الاسود

فلسطینی مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے کہا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں قیدیوں کی حمایت میں صیہونی دشمن سے مقابلہ کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہ عرین الاسود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی دشمن سے مقابلہ کی گھڑیاں قریب ہیں اور اس مبارک سرزمین کے ہر گوشے سے جنگ کے طبل بجنے کی آوازیں آ رہی ہیں اور ہم اس ظالم دشمن کے ساتھ ایک بڑی جنگ کےلئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔

عرین الاسود نے فلسطینی قیدیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کی آواز بھی سن لی ہے اور آپ کا پیغام بھی وصول کر لیا ہے، عرین الاسود آپ کے ساتھ ہے اور خدا کی مدد سےہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور موت کے علاوہ کوئی چیز آپ کی مدد کرنے سے ہمیں نہیں روک سکتی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق عرین الاسود نے فلسطینی ملت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سرنوشت کے تعین کرنے کا وقت آن پہنچا ہے اور ہمیں عزت و کرامت یا ذلت و خواری میں سے ایک چیز کا انتخاب کرنا ہوگا۔

فلسطینی مزاحمتی گروہ نے مزید کہا کہ فلسطینی ملت قیدیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہو اور فلسطین کے ہر نقطہ سے قابض دشمن کے خلاف حملے انجام دے۔عرین الاسود مزاحمتی گروہ نے صیہونی دشمن سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس طرف سے تمہاری طرف آئیں گےجہاں کا تم نے سوچا بھی نہیں ہوگا اور ہم ایک بڑی جنگ کے منتظر تھے جس کا وقت آن پہنچا ہے، تم ہم سے وہ ضربیں کھاؤ گے جس کے بارے میں تمہارے سربراہ گمان کرتے تھے کہ ادھر یا ادھر ایک میٹنگ سے وہ فلسطینی مزاحمت کا خاتمہ کر سکتے ہیں، حتی تم اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

فلسطینی مزاحمتی گروہ نے مزید اپنےبیان میں کہا کہ جو لوگ ہمیں پیچھے سے خنجر مارنے کا سوچ رہےہیں ، ان کا گمان تھا کہ مزاحمت ایک معمولی گروہ سے زیادہ نہیں ہے، انہوں نے غلطی کی ہے، مزاحمت فورسز خدا کالشکر ہیں وہ چاہے جس سرزمین پر بھی ہوں اور کون خدا اور اس کے لشکر کےمقابل ٹھہر سکتا ہے۔

ٹیگس