Mar ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج نے شام میں ڈرون طیارہ گرنے کا اعتراف کر لیا

غاصب صیہونی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول کی پرواز کے دوران شام میں گر گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ترک نیوز ایجنسی آناتولی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ شام میں معمول کی ایک پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

صیہونی فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس ڈرون طیارے میں موجود اطلاعات کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے اور اس بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

صیہونی فوج نے اپنے بیان میں ڈرون طیارہ گرنے کی وجہ نہیں بتائی اور معمول کی پرواز کی وضاحت بھی نہیں کی۔

شام نے ابھی تک اس ڈرون طیارے کے سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ٹیگس