Apr ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں فلسطینیوں کی مسلحانہ کارروائی، 2 صیہونی شدید زخمی

فلسطینی مجاہدوں نے تل ابیب میں ایک کارروائی کے دوران دو صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے چینل چودہ کے مطابق، منگل کی صبح کو ہونے والی اس کارروائی میں دو صیہونی فوجیوں کو بری طرح زخمی کردیا گیا ۔  یہ واقعہ تل ابیب کے مضافات میں واقع تسریفین علاقے میں رونما ہوا ہے۔ 

ادھر المیادین نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ یہ مسلحانہ حملہ دو فلسطینی مجاہدوں نے کیا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایک فلسطینی جوان  اس کارروائی کے بعد وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔  رپورٹ کے مطابق، حملہ آور مجاہدوں نے اس جگہ کا انتخاب کیا تھا جہاں صیہونی فوجیوں کے متعدد ٹھکانے واقع تھے۔ 

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی جوانوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایک صیہونی فوجی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ادھر صیہونی چینل کان نے دعوی کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی مجاہد کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ٹیگس