غاصب صیہونی خوف و وحشت میں مبتلا
عبری ذرائع نے دعوی کیا ہےکہ مقبوضہ شمالی فلسطین میں ایک ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کے لئے آئرن ڈوم سسٹم نے کارروائی کی ہے جبکہ صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آئرن ڈوم سسٹم غلطی سے متحرک ہوا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: نیؤ پریس سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ شمالی فلسطین میں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم نے کارروائی کی ہے۔ آئرن ڈوم سسٹم کی کارروائی پر ہونے والے دھماکوں کی آوازوں سے خائف ہو کر غاصب صیہونی پناہ گاہوں میں جا کر چھپ گئے۔
عبری ذرائع نے دعوی کیا ہےکہ مقبوضہ شمالی فلسطین میں ایک ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کے لئے آئرن ڈوم سسٹم نے کارروائی کی ہے جبکہ صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے آئرن ڈوم سسٹم غلطی سے متحرک ہوا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی جارحیت کے مقابلے میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کی سیف القدس جیسی جنگوں اور تحریک مزاحمت کے تابڑ توڑ راکٹ و میزائل حملوں کے مقابلے میں صیہونی حکومت کے آئرن ڈوم سسٹم کے ناکارآمد ہونے کا صیہونی حکام کی جانب سے اعتراف کیا جا چکا ہے۔