Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • قبلۂ اول قدس اور فلسطین کے بارے میں اپنے تأثرات ہمارے ساتھ شیئر کیجیئے

آپ سبھی قارئین اور سحر اردو ٹی وی کے ناظرین قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ اور ارضِ فلسطین کے بارے میں اپنے احساسات و جذبات ہمارے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جنہیں ہم یومِ قدس کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں آپ ہی کے نام سے شامل کریں گے۔

عالمی یوم قدس کی آمد آمد پر تمام فرزندان اسلام اور دنیا کے سبھی حریت پسندوں میں ایک خاص جوش و ولولہ نظر آ رہا ہے۔ ماہ مبارک رمضان کا آخری جمعے کی آہٹ محسوس ہوتے ہی دنیا بھر کے حریت پسند لوگ یوم القدس کی ریلیوں کے لئے خود کو آمادہ کرنے لگتے ہیں تاکہ صیہونی نسل پرستی، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے بالمقابل قبلۂ اول بیت المقدس اور فلسطین کی مظلوم قوم کے دفاع میں صدائے احتجاج بلند کر سکیں۔

آپ سبھی قارئین اور سحر اردو ٹی وی کے ناظرین قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ اور ارضِ فلسطین کے بارے میں اپنے احساسات و جذبات ہمارے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جنہیں ہم یومِ قدس کی اسپیشل ٹرانمیشن میں آپ ہی نام سے شامل کریں گے۔

آپ اپنے تأثرات اور احساسات کو ہمارے واٹس ایپ نمبر 00989053403953 پر متن یا وائس نوٹ (text / voice note) کی شکل میں ارسال کر سکتے ہیں۔ بس کوشش کریں کہ آپ کے الفاظ 80 سے زیادہ نہ ہو اور وائس نوٹ بھی حداکثر 30 سیکنڈ کا ہو۔

ٹیگس