Apr ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۶:۱۷ Asia/Tehran
  • محمود عباس سعودی عرب کے دورے پر، ولیعہد بن سلمان سے آج ہوگی ملاقات

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پیر کی شام سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ پہنچ گئے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے مطابق محمود عباس سعودی عرب کی باضابطہ دعوت پر جدہ پہنچے ہیں جہاں وہ آج ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ فریقین اس گفتگو میں فلسطین اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

اس سفر میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ، فلسطینی اتھارٹی کے شعبۂ انٹیلیجنس کے سربراہ ماجد فرج اور محمود عباس کے مشیر برائے سفارتی امور انکی ہمراہی کر رہے ہیں۔

محمود عباس ایسے وقت میں سعودی عرب کے دورے پر گئے ہیں کہ اتوار کے روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا ایک وفد جدہ پہنچا تھا جس میں اس تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ خالد مشعل بھی موجود تھے۔

حماس کے رہنماؤں کا یہ سفر گزشتہ پندرہ برس کے دوران آپسی تعلقات میں سردی آجانے کے بعد پہلا دورۂ سعودی عرب شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس