Apr ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • شام میں اسرائیلی ڈرون طیارہ تباہ

اسرائیلی فوج نے شام میں اپنے ایک ڈرون طیارے کی سرنگونی کی اطلاع دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حکومت کا ایک ڈرون شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے آسمان میں داخل ہوا اور فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مار گرایا جانے والا ڈرون "چیکاؤک" قسم کا تھا اور وہ اس ڈرون طیارے کی معلومات کے افشا ہونے سے پریشان نہیں ہیں ۔

گزشتہ مہینے جنوبی شام پر اسرائیلی حکومت کے میزائل حملے کے بعد اس ملک میں ایک صیہونی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اسرائیلی حکومت ان ڈرونز کو لبنان اور خطے میں جاسوسی کے لیے استعمال کرتی ہے۔

ٹیگس