یہودیوں کے ہاتھوں صیہونی حکومت کا پرچم نذر آتش
Apr ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
مقبوضہ فلسطین میں یہودیوں کے ایک گروہ نے یوم نکبت کی مناسبت سے مظاہرے کے دوران صیہونی حکومت کے پرچم کو نذر آتش کر دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام:میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونزم مخالف یہودیوں کے گروہ ناتوری کارتا نے اس مظاہرے میں فلسطین کے پرچم اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ انھوں نے اس مظاہرے میں صیہونی حکومت کے پرچم کو بھی نذر آتش کیا اور صیہونزم کو حقیقی یہودیوں کے لیے ایک خطرہ قرار دیا۔
ناتوری کارتا صیہونزم مخالف ایک آرتھوڈوکس یہودی اقلیت ہے۔
اس گروہ کو صیہونزم مخالف یہودیوں کے اتحاد کی تنظیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔