Apr ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • عراقی وزیر اعظم کی سربراہی میں سیکورٹی کا اہم اجلاس

عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی زیر صدارت اہم سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کے قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہوں، مختلف سیکورٹی اداروں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز اور عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا اجلاس وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اس ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی موجودہ اور حالیہ سرگرمیوں اور مستقبل کے سیکیورٹی پلان کے عمل کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے ملک کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں عراق کے قومی سلامتی کے ادارے کی کوششوں اور عراق کے اندر اور باہر دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف جنگ میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے قومی سلامتی کے طریقہ کار بہتر بنانے، خطرات کی نگرانی، ملک کے چیلنجز سے نمٹنے اور اس کی سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی کارکردگی کی سطح کو بڑھانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے پہلے عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات میں عراق کے صدر نے حکومت اور اس کے انتظامی پروگرام کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اس سے پہلے صدر عراق عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات کی تھی۔

ٹیگس